Home / پاکستان / یا اللہ میری توبہ ۔۔اصل واقعہ اب سامنے آیا سیالکوٹ واقعہ کی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال واقعہ کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

یا اللہ میری توبہ ۔۔اصل واقعہ اب سامنے آیا سیالکوٹ واقعہ کی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال واقعہ کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

یا اللہ میری توبہ ۔۔اصل واقعہ اب سامنے آیا سیالکوٹ واقعہ کی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال واقعہ کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کو سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ ارسال کردی گئی ، جس میں بتایا گیا

گرفتار فیکٹری ورکرز کا دعوی ٰ ہے اسٹیکر پرمذہبی تحریر تھی، بادی النظر میں اسٹیکر کو بہانہ بناکر ورکر ز نے منیجر پر حم لہ کیا۔ تفصیلات کے

مطابق سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ کچھ غیرملکی کمپنیوں کے وفد نے فیکٹری کا دورہ کرنا تھا ، جس پر فیکٹری منیجر نے کہا سب مشینیں

صاف ہونی چاہئیں جبکہ مشین پر لگے اسٹیکر ہٹانے کا کہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار فیکٹری ورکرز کا دعوی ٰہے اسٹیکر پر مذہبی تحریر تھی، بادی النظر میں اسٹیکر کوبہانہ بناکر ورکر ز نے منیجر پرحم لہ کیا، ورکرز پہلے ہی منیجر کے ڈسپلن اور کام لینے پر غصے میں تھے، واقعےسےقبل کچھ ورکرز کو کام چوری اورڈسپلن توڑنے پر فارغ بھی کیا گیا۔ اسٹیکر اتارنے پر مینجر نے ورکرز سے معذرت بھی کی تھی۔مینجر کا کہنا تھا کہ اسے نہیں پتا تھا کہ اسٹیکر پر کوئی مذہبی تحریر لکھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق م ارپی ٹ کا واقعہ صبح 11بجے کے قریب شروع ہوا ، 11بجکر 25منٹ پر پولیس کو اطلاع ملی، 3 اہلکار موقع پر پہنچے، ہجوم زیادہ اور ٹریفک جام ہونے پر پولیس کی نفری تاخیر سے پہنچی، واقعے کے وقت فیکٹری مالکان غائب ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں رپورٹ فائنل کی گئی،اس کی ل اش کا پوسٹ م ارٹ م کرا کر سری لنکا بھجوایا جائے گا ، واقعے سے متعلق 120 افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔

Share

About admin401

Check Also

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ۔۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ۔۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com