Home / پاکستان / سیالکوٹ واقعہ، جب پولیس پہنچی تو کیا ہوا؟ فیکٹری مالک کا حیران کن انکشاف

سیالکوٹ واقعہ، جب پولیس پہنچی تو کیا ہوا؟ فیکٹری مالک کا حیران کن انکشاف

سیالکوٹ واقعہ، جب پولیس پہنچی تو کیا ہوا؟ فیکٹری مالک کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  خیال رہے کہ جمعہ کے روز سیالکوٹ میں ایک لیدر فیکٹری کے ورکرز نے سری لنکن منیجر پر

مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگاتے ہوئے اُس پر تشد د کیا اور اسے ابدی نیند سُلا دیا۔ بعد ازاں مشتعل  ہجوم سری لنکن شہری کی نعش کو گھسیٹ کر چوک میں لے گیا۔

اور اسے آ گ لگا دی۔ واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو دیکھنے والوں کے دل دہل گئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس  لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا جس پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور سوشل میڈیا ویڈیوز کے ذریعے

ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس وقت تک مذکورہ واقعے میں ملوث 118 سے زائد ملزمان گرفتار کیے  جا چکے ہیں۔ ہجوم کے ہاتھوں سیالکوٹ میں سری لنکن شہری  پرانتھا کمار کی ہلا کت کے معاملے پر فیکٹری کے مالک کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ انہیں پرانتھا کمار کے حوالے سے کوئی

شکایت موصول نہیں ہوئی تھی، جب تک انہیں توہین مذہب کے معاملے کی اطلاع موصول ہوئی اس وقت تک پرانتھا کمار ہجوم کے ہتھے چڑھ چکا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پولیس کو صبح پونے گیارہ بجے اطلاع دی تھی لیکن جب پولیس پہنچی تو نفری بہت کم تھی جس پر مزید نفری کو بلایا گیا تھا۔ تاہم پولیس کی مزید نفری پہنچنے سے پہلے ہی پرانتھا کمار جان کی بازی ہار چکا تھا۔

Share

About admin401

Check Also

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ۔۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ۔۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com