Breaking News
Home / پاکستان / ہمت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا : گلیوں میں م ارا م ارا پھرنے والا خوبرو خواجہ سرا وکیل بن گیا ، مگر کیسے ؟ عزم و ہمت کی ایک زبردست مثال سامنے آگئی

ہمت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا : گلیوں میں م ارا م ارا پھرنے والا خوبرو خواجہ سرا وکیل بن گیا ، مگر کیسے ؟ عزم و ہمت کی ایک زبردست مثال سامنے آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) 28 سالہ ‏پاکستان کی پہلی خواجہ سرا وکیل بن گئیں ، نیشا راؤ جو صبح بھیک مانگتی اور شام کو کالج جاتی تھی، اس نے کراچی میں دس سال تک بھیک مانگ کر وکالت کا سفر طے کیا اور اب تک وہ خواجہ سرا اور دیگر افراد کے 50 سے زائد کیس نمٹا چکی ہیں۔ نیشا راؤ اپنی زبانی بتاتی ہیں جب میں بھیک مانگتی تھی تو مجھے پولیس والوں سے بہت زیادہ ڈر لگتا تھا۔ وہ خواجہ سراؤں سے بدسلوکی کرتے تھے

اور تلخ لہجے میں بات کرتے تھے۔ پھر میرے ایک ٹیچر مدثر اقبال چوہدری صاحب نے مجھے مشورہ دیا کہ نیشا تم وکیل بن جاؤ۔ پھر تمہیں کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ پولیس والے تم سے ڈریں گے۔ اس طرح میں نے وکالت کا سفر شروع کیا۔‘ نیشا نے 2018 میں سندھ مسلم لا کالج سے وکالت کی ڈگری حاصل کی اور اب وہ خواجہ سراؤں سمیت دیگر افراد کے کیسز ل ڑتی ہیں، نیشا راؤ اپنی کمیونٹی کی مدد سمیت دیگر سماجی کاموں بھی بھرپور حصہ لیتی ہیں۔ نیشا راؤ کو یہاں تک پہنچنے کے لیے انہوں نے زندگی میں کئی نشیب و فراز دیکھے ہیں ان کا تعلق لاہور سے ہے لیکن میٹرک کی تعلیم کے بعد گھر والوں کے رویے اور پ ٹائی سے بچنے کے لیے وہ بھاگ کر کراچی آ گئیں جہاں انہوں نے دس سال بھیک مانگ کر گزر بسر کیا اور انہی پیسوں سے وکالت کی تعلیم حاصل کی، ، خواجہ سراؤں کو پاکستان میں سب سے زیادہ مشکل حالات کا سامنا ہے، انہیں گھر میں رکھتے ہوئے سب کو شرم محسوس ہوتی لیکن ان کے ساتھ برا رویہ رکھتے ہوئے شرم نہیں آتی ، یہ معاشرہ اپنے خدا کی پیدا کردہ اولاد کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے، اگر اس ج نس کو قبول کرکے انہیں باعزت طریقے سے تعلیم ، تربیت دی جائے تو یہ بھی دوسرے شہریوں کی طرح ایک نارمل زندگی گذار سکتے ہیں۔

Share

About admin401

Check Also

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com