Home / پاکستان / والدین کیلئے اہم خبر !!!NCOC کا تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا اعلان

والدین کیلئے اہم خبر !!!NCOC کا تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا اعلان

والدین کیلئے اہم خبر !!!NCOC کا تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) این سی او سی نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے

پیش نظر 10 فیصد سے زائدشرح والے شہروں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز میں اضافے کے

پیش نظر تعلیمی اداروں کے حوالے سے کہا کہ 10 فیصد سے زائدشرح والے شہروں میں اسکولوں میں 50فیصد بچوں کی اجازت ہوگی۔اعلامیے میں

کہا گیا کہ 10فیصد سے زائدشرح پر 12سال سےکم بچوں کی نصف تعداد اسکول جاسکےگی جبکہ 12 سال سے زائد عمر100 فیصد طلبا اسکول آئیں گے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے

تعلیمی اداروں میں بھرپور کورونا ٹیسٹنگ آئندہ 2ہفتے ہو گی جبکہ بلند شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتہ بند رکھےجائیں گے۔این سی اوسی نے 12سال سے زائد عمر طلبا کی کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا 12سال سے زائد عمر کے طلباکی ویکسینیشن کا آغاز یکم فروری سے ہو گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں 100فیصدطلبہ کی ویکسینیشن یقینی بنائی جائےگی ، ویکسینیشن سے استثنیٰ کیلئے طلبہ کو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا جبکہ ویکسینیشن نہ کرانے والے طلبہ تعلیمی سہولتوں سے محروم رہیں گے۔

Share

About admin401

Check Also

پیٹرول 20روپے سستا۔۔ مشکل وقت میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ اس وقت حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کافی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com