Home / پاکستان / وزیراعظم کا ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کیلئے اہم اقدام ، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

وزیراعظم کا ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کیلئے اہم اقدام ، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

وزیراعظم کا ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کیلئے اہم اقدام ، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

ملک کے کارپوریٹ سیکٹر کو980ارب کا منافع ہوا، لیکن انہوں نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا، سارا وقت آپ

سب کو پاگل نہیں بناسکتے، وزیراعظم کا ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کیلئے ملک کے بڑے تاجروں سے میٹنگ کرنے کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پارلیمنٹ میں اپوزیشن بولنے نہیں دیتی، ایوان میں این آر او کا کراؤڈ بیٹھا ہوا ہے وہاں بات نہیں کرسکتا۔ “آپ کا وزیر اعظم۔۔۔آپ کے

ساتھ” لائیو ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ ہر ماہ بعد عوام کے براہ راست سوالوں کا جواب دوں، بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا، عوامی معاملات پر ایوان میں گفتگو کرنا چاہتا ہوں تو یہاں اپوزیشن بولنے نہیں دیتی اور شور مچاتی ہے۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو این آر او کا کراؤڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہاں بات نہیں کرسکتا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے اندر سب سے زیادہ

مہنگائی سے تنخواہ دار طبقہ متاثر ہے، تنخواہ دار طبقے کی مدد کیلئے احساس راشن پروگرام کوبڑھائیں گے، اب ٹیکس کلیکشن بڑھتی جارہی ہے، لوگوں کی مدد کرینگے۔وزیراعظم نے بتایا کہ کارپوریٹ سیکٹر میں 980ارب کا منافع ہواہے، ملک کے بڑے تاجروں سے میٹنگ کرونگا اور انہیں کہوں گا کہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں، کارپوریٹ سیکٹر کو اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرناچاہیے، سارا وقت آپ سب کو پاگل نہیں بناسکتے۔ لائیو ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں پوری دنیا کا ہے، جب ہمیں حکومت ملی تو ملکی تاریخ کا 20ارب ڈالر کا خسارہ ملا، ہماری حکومت آئی تو سارا دباؤ قرض کی وجہ سے روپے پر پڑا، ہم پر بوجھ پڑا تو روپیہ گرا ، جو چیز ہم امپورٹ کرتے ہیں وہ مہنگی ہوجاتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کروناکی وجہ سے دنیا میں سپلائی بحران کاسامنا ہے، برطانیہ کی سالانہ آمدنی پاکستان سے 50 فیصد زیادہ ہے، وہاں بھی غذائی بحران جاری ہے، جاپان میں مہنگائی کا 20سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے،

Share

About admin401

Check Also

پیٹرول 20روپے سستا۔۔ مشکل وقت میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ اس وقت حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کافی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com