Home / پاکستان / فروری شروع ہوتے ہیں بارشوں کا طویل سلسلہ شروع ہونےوالاہے،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا،کتنے دن جاری رہےگا؟جانیے

فروری شروع ہوتے ہیں بارشوں کا طویل سلسلہ شروع ہونےوالاہے،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا،کتنے دن جاری رہےگا؟جانیے

فروری شروع ہوتے ہیں بارشوں کا طویل سلسلہ شروع ہونےوالاہے،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا،کتنے دن جاری رہےگا؟جانیے

محکمہ موسمیات نے فروری کے پہلے ہفتے میں مزید بارشوں اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ

موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا شمال مغربی ہوائوں کا ایک سسٹم فروری کے پہلے ہفتے میں لاہور میں داخل ہوگا جو

بارشوں کا باعث بنے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خوشگوار رہا دھوپ نکلنے سے

شہری موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ اور شام کے اوقات میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز شہر میں دھند چھا جانے سے لاہور سیالکوٹ، لاہور ملتان، لاہور اسلام آباد، موٹرویز ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی جبکہ موٹروے پر حد نگاہ بہتر ہونے پر لاہور اسلام

آباد موٹروے کو 4 گھنٹوں کی بندش کے بعد، لاہور، سیالکوٹ موٹروے کو 12 گھنٹوں اور لاہور ملتان موٹروے کو بھی 12 گھنٹوں کی بندش کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز شہر کا موسم خشک رہا جبکہ دھوپ سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ بھی دیکھنے میں آیا۔ مزید برآں لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی آنے کے بعد شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 170 ریکارڈ کی گئی۔

Share

About admin401

Check Also

پیٹرول 20روپے سستا۔۔ مشکل وقت میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ اس وقت حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کافی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com