Breaking News
Home / پاکستان / ڈالر سستا ہو گیا ۔۔۔ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

ڈالر سستا ہو گیا ۔۔۔ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

کراچی (نیوز ڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستاہو گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میںکاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 29 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 160 روپے 62 پیسے کا ہو گیاہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 70 پیسے پر فروخت ہورہاہے ۔اس کے علاوہ آج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار مندی کا شکار رہا، کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 381 پوائنٹس پر تھا تاہم دن کے درمیان میں کاروبار میں چڑھاﺅ دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 41 ہزار 687 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن یہ بڑھوتری کا سلسلہ یونہی نہ چل سکا اور مندی چھانا شروع رہی ، انڈیکس میں 194 پوائنٹس کی کمی ہوگئی ہے جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 186 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

Share

About admin401

Check Also

یا اللہ رحم، پاکستان بہت بڑے بحران کی زد میں آگیا، بڑے پیمانے پر تباہی کاخطرہ؟ وارننگ جاری، کیا ہونےوالاہے؟جانیے تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان دنیا کے ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جسے اللّٰہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com