Breaking News
Home / پاکستان / الیکٹرک گاڑیوں کی پاکستان میں تیاری ۔۔۔۔ حکومت کا ایسا اعلان کہ اب بھارت کا پاکستان سے پیچھے رہ جانا یقینی ہو گیا

الیکٹرک گاڑیوں کی پاکستان میں تیاری ۔۔۔۔ حکومت کا ایسا اعلان کہ اب بھارت کا پاکستان سے پیچھے رہ جانا یقینی ہو گیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکٹرک وہیکلز کی پیداواری صنعت میں ہم بھارت سے آگے جائیں گے۔ اس سلسلے میں الیکٹرک بسوں کے حوالے سے 2 کمپنیوں سے معاہدہ ہوا، دونوں کمپنیاں بس سے متعلق معاملات میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے

ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے میڈیکل آلات کے حوالے سے صنعتیں قائم کیں، اب ہم ہم الیکٹرک وہیکل کے فہرست میں شامل ہوچکے ہیں، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، ہم الیکٹرک وہیکلز تیار کریں گے اور پیداواری صنعت میں بھارت سے آگے جائیں گے۔اپوزیشن کے حوالے سے اہک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ذاتی کیسز کو ختم کرنے کے لیے آتے ہیں، ہم کہتے ہیں آپ آ جائیں مگر ملکی ترقی کے حوالے سے بات کریں ۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com