Breaking News
Home / پاکستان / یہ تو حد ہی ہوگئی!! ملک ریاض کا داماد ساڑھے9ارب روپے کی پلی بارگینگ کرکے خود بچ گیا، مگر آصف زرداری کو پھنسا گیا۔۔۔ سابق صدر کا بچنا انتہائی مشکل

یہ تو حد ہی ہوگئی!! ملک ریاض کا داماد ساڑھے9ارب روپے کی پلی بارگینگ کرکے خود بچ گیا، مگر آصف زرداری کو پھنسا گیا۔۔۔ سابق صدر کا بچنا انتہائی مشکل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک ریاض کے داماد ساڑھے 9 ارب روپے کی پلی بارگن پر مقدمات سے خود تو بری مگر زرداری بُرے ہوگئے ۔ سابق صدرمزید مشکل میں پھنس گئے۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے داماد زین ملک کے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق 6 کیسز میں بریت کی منظوری دے دی۔

نیب حکام کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ زین ملک نے نیب راولپنڈی ڈائریکٹریٹ کو 3 سال میں ایک کیس میں اپنی 6 جائیدادیں گروی رکھنے اور 4 ارب روپے دینے، دوسرے کیسز میں 3 کروڑ 70 لاکھ روپے دینے جبکہ تیسرے کیس میں 17 کروڑ روپے کا وعدہ کیا، وہ یہ رقم 3 ماہ کے وقفے میں قسطوں کی صورت میں ادا کریں گے۔واضح رہے کہ زین ملک پنک ریزیڈنسی، غیرقانونی الاٹمنٹ اور میگا منی لانڈرنگ کے جعلی اکاؤٹس کیس میں ملزم ہیں۔اس کے علاوہ وہ کراچی کے آئیکون ٹاور کیس میں بھی ملزم ہیں اور انہیں اس کیس میں پلی بارگین کے ذریعے بریت کے لیے احتساب عدالت میں باضابطہ طور پر درخواست دینا ہوگی۔ دوسری طرف خبر یہ ہے کہ ان کیسز میں ملک ریاض کے دامادکی پلی بارگین کرنے سے سابق صدر آصف علی زردار ی پھنس گئے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ میں سامنے آنے والے 6 کیسز میں ملک ریاض کے داماد زین ملک نے ساڑھے 9 ارب روپے کی پلی بارگین کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کے ریفرنس میں یہ پلی بارگین کی گئی انہیں اکاؤنٹس کے ذریعےمبینہ طور پر لاہور والے بلاول ہاؤس کی قیمت کی ادائیگی کی گئی، زرداری گروپ میں پیسوں کی ترسیل ہوئی اور زرداری صاحب کی فیملی کی اخراجات بھی ان اکاؤنٹس کے ذریعے ہی پورے کیے گئے۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com