کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اور چین نے جدید نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن (سی این این سی)کی طرف سے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ میں 1100ایم ڈبلیو کے 2 کے کامیاب ہاٹ فنکشل ٹیسٹ کیے گئے ، ہوالونگ ون ٹیکنالوجی پر قائم کے 2 منصوبہ
چین کے انتہائی دباو کے حامل واٹر نیوکلیئر ری ایکٹر ڈیزائن کا حصہ ہے جوکہ ٓآنے والے وقتوں میں بنیادی نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا حصہ بن جائے گا ، اس کو ایچ پی آر 1000کے طور پر بھی جانا جاتا ہے ، موجودہ نیوکلیئر پاور مارکیٹ میں ہوالونگ ون ٹیکنالوجی تھرڈ جریشن نیوکلیئر ری ایکٹر ڈیزائن کی حامل سب سے تیزی سے قبول کی جانے والی ٹیکنالوجی ہے۔سی این این سی کے آفیشل بیان کے مطابق کامیاب تجربات نیوکلیئر پاور پراجیکٹس کی تعمیر میں انتہائی اہم کردار ادا کریں گے جس سے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی موجودہ آپریشنل صلاحیتیں بڑھانے میں مدد ملے گی جبکہ ان تجربات سے ادارے کو اہم منصوبے کو جلد از جلد کامیاب کرکے نیوکلیئر فیول لوڈنگ اور گرڈ سے ملانے والی پاور جنریشن کے آغاز میں بھی مدد ملے گی۔بتایا گیا ہے کہ 1100ایم ڈبلیو ہوالونگ ون ری ایکٹر پرسی این این سی کی طرف سے کے2اورکے3 منصوبے بنانے کا کام کیا جارہا ہے،جن کی تعمیر کا آغاز بالترتیب 2015ء اور2016ء میں کیا گیاجہاں ہوالونگ ون منصوبے کے اندرونی ری ایکٹر ز جنوری2019اور اپریل2020میں انسٹال کیے گئے جس کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا کام اس سال 31اگست کو مکمل ہوگیا، کے2اگلے سال سے آپریشنل ہوجائے گا جبکہ کے3اس سے ایک سال بعد کام شروع کردے گا،دونوں منصوبوں کی پیدارواری صلاحیت ٓنے والے 60سال تک برقرار رہے گی جوکہ پاکستان کی پاور جنریشن کا کل 10فیصد ضرورت کو پورا کرے گا۔