in

1962 میں کیا واقعہ پیش آیا تھا ؟ جانیے

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) چین نے بھارتی فوج کے خلاف میوزک کو بطور ہتھیار استعمال کر نا شرو ع کر دیا، لداخ میں پینگونگتسو جھیل کے شمالی کنارے پر چینی فوجیوں نے بھارتی فوج کا دھیان بٹانے کیلئے پنجابی گانے چلا د ئیے جبکہ جھیل کے جنوبی کنارے پر لاؤڈ سپیکروں پر بھارتی فوجیوں کو ہندی میں

مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ بلندیوں پر شدید سردی میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔ واپس چلے جائیں ورنہ ٹھٹھر کرجان سے جائینگے ۔ایک سابق بھارتی آرمی چیف نے بھارتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 1962 کی جھڑپوں اور 1967 کی ایک جھڑپ کے دوران بھی چینیوں نے پنجابی گانے چلا ئے تھے۔علاوہ ازیں بھارتی فوجی افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوجی شدید سردی میں لڑائی کا خاطر خواہ تجربہ رکھتے ہیں، انہیں شارٹ نوٹس پر کارروائی کی نفسیاتی تربیت دی گئی ہے۔ لداخ میں نومبر کے بعد شدید برفباری ہوتی ہے جوکہ 40فٹ تک دیکھی گئی ہے۔ درجہ حرارت منفی 30 سے 40 ڈگری تک گر جاتا ہے۔ شدید سرد ہوائیں چلتی ہیں اور برف کے باعث سڑکیں بند ہو جاتی ہیں۔ادھر ریٹائرڈ بھارتی جنرلوں اور دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق رواں سال مشرقی لداخ میں کشمکش سے بھرا طویل موسم سرما متوقع ہے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اجمل جامی کا تہلکہ خیز انکشاف

دھڑا دھڑ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے خلیجی ممالک : آخر عربوں کو کیا جلدی ہے ؟ جلد کیا ہونیوالا ہے ؟ حیران کن حقائق