لاہور (ویب ڈیسک) ابھی لاہوریے اور قوم سانحہ رنگ روڈ کا غم نہیں بھولے تھے کہ لاہور میں ایک اور دلخراش واقعہ سامنے آگیا ہے جہاں پر ایک خاتون کو لوٹ مار کے دوران شوہر اور بیٹے کے سامنےمکروہ اور بد فعلی (اب تو یہ لفظ بھی لکھنے کو دل نہیں کرتا) کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں zyadti کا ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورکے علاقے رائیونڈ میں خاتون کو اس کے گھر میں شوہر اور بیٹے کے ہی مکروہ اور حرام فیل کا نشانہ بنا دیا گیا ، 2 ملزمان نے رائیونڈ کے علاقے میں واقع گھر میں لوٹ مار کی نیت سے داخل ہوئےاور اس دوران گھر میں موجود باپ بیٹے کو یرغمال بنا لیا۔ اور انہی کے سامنے یہ قبیح حرکت کر دی، متاثرہ خاندان نے بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے کوئی کوشش نہیں کی گئی۔یہ دلخراش واقعہ 12 روز قبل پیش آیا، تاہم پولیس نے اس حوالے سے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا۔دوسری جانب آئی جی پنجاب نے موٹر_وے پر انٹیلی جنس طرز کا سرچ آپریشن کرنے کا حکم دے دیا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آئی پنجاب انعام غنی کی طرف سے حکم دیا گیا ہے کہ اطراف میں متحرک تمام گینگ کے خلاف کارروائی کی جائے ، موٹر _وے اور ہائی_وے سے ملنے والی فون کالز پر فوری جواب دیا جائے ، شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام وسائل کا استعمال کیا جائے ، آئندہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے 2011سے اب تک ہونے والی وارداتوں اور گرفتار ہونے والے ملزمان کی مکمل تفصیلات طلب کرلی گئیں ، سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی ضمانتوں کا ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ، اس سلسلے میں تفصیلات کے حصول کیلئے تمام افسران کو پروفارما بھی بھجوا دیا گیا ہے ۔