in

ہم ہوش میں نہیں تھے۔۔۔!!! خاتون پر نیت کیسے خراب ہوئی ؟ گرفتار ملزم شفقت کے دل دہلا دینے والے انکشافات، جان کو آپ کا سر بھی شرم سے جھک جائے گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)موٹروے متاثرہ خاتون کیس میں دیپالپور سے گرفتار شفقت نے اپنے پہلے بیان میں کچا چٹھا کھول دیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم کی جانب سے ریکارڈ بیان میں کہا گیا کہ اس اور ملزم عابد علی نے مل کر خاتون کو لوٹا پھر اس کی عزت روندی ، پولیس کے

پہنچتے ہی ہم وہاں سے فرار ہو گئے ۔ موٹروے پر ڈکیتی کیلئے عابد نے دعوت دی تھی ۔ابتدائی طور پر 3 لوگ عابد علی، شفقت علی اور بالا مستری واردات کرنے والے تھے ۔ اس کیلئے عابد علی نے باقی دونوں ملزمان کو لاہور سے بلوایا تھا ۔ تینوں ہی واردات کیلئے ایک ساتھ نکلے لیکن بالا مستری راستے سے ہی واپس لوٹ گیا تھا۔ واقعے پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عابد علی نے اس رات خاتون کے شیشہ نیچے کرنے پر پتھر سے گاڑی کا شیشہ توڑا جس سے اس کا ہاتھ زخمی ہو گیا تھا ، عابد علی کا ہاتھ زخمی ہونے کی وجہ سے کچھ قطرے گاڑی کے شیشے پر لگ گئے تھے ۔ عابد علی اور شفقت نے ملک کر 11وارداتیں کی ہیں اس رات دونوں ہوش میں نہیں تھے ، انہوں نے مہ نوشی کر رکھی تھی ۔ قبل ازیں موٹر وے کیس کے ملزم وقار الحسن جس نے خود اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے، اس کے بھائی محمد بشیر نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس رات یہ وقوعہ پیش آیا میرا بھائی اس وقت مجلس پڑھنے گیا ہوا تھا اور اس بات کاگواہ بھی موجود ہے، اس بات کا گواہ بھی موجود ہے۔ محمد شبیر نے بتایا کہ ہمارے گھر پولیس والے آئے وقار کے بارے میں پوچھ گچھ کی، اس وقت مجھے فون کیا گیا میں فیکٹری میں تھا، میں نے وقار کو فون کیا تو اس نے کہاکہ وہ مجلس پڑھنے آیا ہوا ہے اس کے بعد وقار نے فون بند کر دیا۔دوسری جانب موٹر وے کیس میں خود پولیس کو گرفتاری پیش کرنے والے ملزم وقار الحسن کی والدہ نے کہاہے کہ میرے بیٹے نمازی پرہیزگار ہیں،وقار میں کوئی عیب ہوتا تو پیش ہی نہیں ہوتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےوقار الحسن کی والدہ نے کہا کہ میرا ایک بیٹا بیمار ہے، دوسرے بیٹے وقار کو جب واقعے کا پتا چلا تو اس نے کہا کہ میں پیش ہو رہا ہوں۔والدہ وقار الحسن نے کہاکہ میرے بیٹے نمازی پرہیزگار ہیں ان کی زندگی بخش دی جائے، اگر میرے بیٹے میں کوئی عیب ہوتا تو وہ پیش ہی نہ ہوتا۔وقار الحسن کی والدہ نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی قلعہ ستار شاہ میں موٹر سائیکل مرمت کی دکان ہے،وقار کی 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی کہ میرے بیٹے کے ساتھ انصاف کیا جائے۔خیال رہے کہ موٹر وے کیس میں نامزد ایک ملزم وقار الحسن نے سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں جا کر خود اپنی گرفتاری پیش کی تھی جبکہ دوسرا ملزم عابد تاحال مفرور ہے اور پولیس اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چینی آدمی نے اپنی درجن سے زائد بیویوں کو بیک وقت حاملہ کر کے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

گتھیاں سلجھنے لگیں !تہلکہ خیز انکشاف