in

پاکستانیو! کرپشن ایسے بھی ہوتی ہےشوگر ملز کے ایک مزدور کے شناختی کارڈ پر کتنے لاکھ کی چینی فروخت ہوگئی

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) فیصل آباد کی ایک شوگر مل میں صرف 5 دن لوڈنگ کا کام کرنے والے مزدورکے شناختی کارڈ پر 36 لاکھ روپے کی چینی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پیر کو تفصیلات کے مطابق چینی کی بے نامی خرید و فروخت کا واقعہ فیصل آباد کی ایک شوگر مل میں سامنے آیا ہے،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 36 لاکھ روپے کی

چینی خریدنے پر جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے اصغر اعوان نامی محنت کش کو نوٹس بھی بھیج دیا ہے، ایف بی آر کے نوٹس کے متن کے مطابق شوگر ملز کے ریکارڈ سے ظاہر ہے کہ اصغر اعوان کے نام پر 36 لاکھ 53 ہزار   روپے کی چینیفروخت ہوئی۔ایف بی آر کا نوٹس ملا تو محنت کش اصغر اعوان کے ہاتھوں کے طوطے اڑگئے، اس کا کہنا ہے کہ اس نے 2017 میں صرف 5 دن شوگر ملز میں مزدوری کی تھی۔ محنت کش کا کہنا تھا کہ اس کا شناختی کارڈ ایکسپائر ہوگیا تھا جس پر شوگر ملز کے عملے نے نیا کارڈ بنانے کے لیے بھی کہا تھا، 5،6 دن کی ملازمت کرنے کے بعد وہ دوبارہ ملازمت پر نہیں گیا اور کاشت کاری کرنے لگ گیا تھا۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

محفوظ ترین سوشل میڈیا اکاؤنٹ : آپ کے اکاونٹ کا پاس ورڈ کیسا ہو تو وہ فراڈیوں اور دھوکہ بازوں سے محفوظ رہ سکتا ہے ؟ معلوماتی رپورٹ

بریکنگ نیوز:ملزم خود لاہور کے تھانے میں پیش ۔۔۔۔۔ ناقابل یقین انکشاف کر دیا ، پوری قوم دنگ رہ گئی