in

اگر انگریز سائنسدان بن سکتے ہیں ہمارے لوگ کیوں نہیں؟ اہم ترین یورپی ملک کے ساتھ اشتراک، وزیراعظم عمران خان نے بڑے منصوبے کا افتتاح کردیا

پشاور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے کارناموں کی تعریف کی بجائے انسان کو مزیدکام پرتوجہ دینی چاہیے۔ ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کمیونزم قوموں کےلیے تباہی ہے،یہ تاثر کہ مغرب ہی ترقی کرسکتا ہے ہم نہیں غلط ہے،

انگریزکی غلامی کاذہن اورسوچ کوتبدیل کرنا ہو گا،ہم کیوں کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ ہم کاپی کرتے ہیں،انگریز سائنسدان بن سکتے ہیں ہمارے لوگ کیوں نہیں،ہم نے ذہنوں کو اچھی غلامی کی سوچ سے نجات دینی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم خود مختار لوگ ہیں اور خود کچھ کرنے کاعزم رکھتے ہیں پاکستان میں نوجوانوں کی شرح زیادہ ہے اور ترقی بھی ممکن ہے،بگ ڈیٹا،آرٹیفشلز انٹیلی جنس اور دیگرٹیکنالوجی سے مدد لینی چاہیے،ہم نے پہلا سال معیشت کو بہتر کرنے میں گزارا اوردوسرا کورونا سے نمٹنے میں،تعلیم پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی،پیسہ کے غلط استعمال کے خلاف قانون لاکر تعلیم پر سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں،ماضی میں ہم تعلیم کے شعبے پرتوجہ دیتے تو کہاں سے کہاں ہوتے۔ وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری کی،چین نے ہر معاملے میں پاکستان کی مدد کی ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے معاملے میں بھی چین نے معاونت کی، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھنا وقت کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کر دیا،اس یونیورسٹی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ریلوے انجینرنگ، منرل ریسورس انجنئرنگ، ایگریکلچر فوڈ انجنرنگ جیسے جدید ترین کورسز کروائے جائیں جو پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی یونیورسٹی ہے،یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت اور انجینئرنگ کے شعبے میں تعلیم دی جائے گی۔ یونیورسٹی میں فوڈ ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں بھی تعلیم دی جائے گی ۔ افتتاح کی تقریب کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ خیبرپختونخوا کےگورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان بھی موجود تھے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بریکنگ نیوز:ڈیوٹی فری گاڑی درآمد کرنے کی اجازت ۔۔۔!!! حکومت پاکستان نے بڑی خوشخبری سنا دی

عمران حکومت کی ایک اور سفارتی کامیابی