گزشتہ چند سالوں کے دوران پلاسٹک سرجری کے رجحان میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، یہاں تک کہ سال 2019ءمیں اس انڈسٹری کا حجم 16 ارب ڈالر (تقریباً 16 کھرب پاکستانی روپے) تک پہنچ گیا۔ عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ خوتین اپنے چہرے اور دیگر اعضاءکی پلاسٹک سرجری پر زیادہ توجہ دیتی ہیں لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ اب ناف کی پلاسٹک سرجری سرفہرست آ چکی ہے۔ یہ پلاسٹک سرجری کا تازہ ترین رجحان ہے اور دنیا بھر میں خواتین اس کی جانب مائل نظر آرہی ہیں۔
ڈیلی میل آن لائن سے بات کرتے ہوئے ایک پلاسٹک سرجن ڈاکٹر میتھیو شولمین نے بتایا کہ اب ان کے پاس بہت سی ایسی عورتیں آتی ہیں جو اپنی ناف کو اداکارہ ایملی راٹ جوکسک اور جیسیکا سمپسن جیسا دیکھنا چاہتی ہیں۔ ڈاکٹر میتھیو نے بتایا کہ اب وہ ہر مہینے ناف کی پلاسٹک سرجری کے 12 سے 15 آپریشن کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئیڈیل ناف کی شکل عمودی بیضوی ہوتی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے دھڑ لمبوترا نظر آتا ہے اور یہ دیکھنے میں بھی خوبصورت لگتی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کے پاس آنے والی خواتین عموماً مشہور اداکاراﺅں اور سپر ماڈلز کی تصاویر بھی لاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ان کی ناف ان مشہور حسیناﺅں کی ناف جیسی بنادی جائے۔ تا کی ان کی جسمانی خوبصورتی میں اضافہ ہو جائے