in

مریضوں کی تعداد میں اچانک تہلکہ خیز اضافہ ۔۔۔ عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 96 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے پر نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور محض ایک دن میں 96 ہزار 735 نئے مریضوں میں

کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے جب کہ مجموعی تعداد 44 لاکھ ہوگئی ہے۔اسی طرح چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 172 اموات ہوئی جس سے مجموعی اموات کی تعداد 75 ہزار 62 ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز اب بھی 9 لاکھ 19 ہزار اور 18 ہے، بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی ریاستوں میں مہاراشٹرا، تامل ناڈو، کرناٹکا اور آندھراپردیش شامل ہیں جب کہ دارالحکومت نئی دہلی میں بھی کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں 24 گھنٹوں میں 58 ہزار 340 ٹیسٹ کیے گئے اور 4 ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی رافیل یا چین کا جے -20 ۔۔۔؟؟ طاقت، صلاحیت اور رفتار میں کونسا طیارہ آگے ہے ؟ بی بی سی کی خصوصی رپورٹ

مجھے حاملہ کر دو آپ کو دو کروڑ ڈالر دوں گی