in

سونا سستا ہوگیا

لاہور (ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی۔ ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور 514 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی

قیمت میں 6 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1933 ڈالر سے کم ہو کر 1927 ڈالر ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی ہے۔دریں اثناء فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 98 ہزار 594 روپے ہو گئی ہے۔تاہم حیران کن طور پر سونے کی قیمتوں کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، دس گرام اور چاندی کی قیمت میں بالترتیب 10 روپے اور 8.60 روپے کی قیمت ریکارڈ کی گئی، قیمتوں میں اضافے کے بعد فی تولہ چاندی اور دس گرام سونے کی قیمت بالترتیب 1360 روپے اور 1166 روپے ہو گئی ہے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وطن کی مٹی گواہ رہنا ۔۔۔۔۔ ایک ایمان افروز تحریر

جوڑوں کے درد کا متبادل اور کامیاب ترین علاج