in

جوڑوں کے درد کا متبادل اور کامیاب ترین علاج

چھوٹے جوڑوں کا درد نقرس اور بڑے جوڑوں کا درد گنٹھیا کہلاتا ہے جو بعد میں کمر کے مہروں تک بھی پہنچ جاتا ہے۔ جوڑوں کے درد یا یورک ایسڈ کے مریض گوشت، ٹماٹر، تیز مرچ مصالحے، اچار، چٹنی، پالک، سوڈا واٹر اور بادی اشیاء سے مکمل پرہیز کریں۔1. مولی کو اچھی طرح چھیل کر ٹکڑے کاٹ لیں اور ان پر لیموں نچوڑ کر، کالی مرچ اور نمک چھڑک کر روزانہ نہار منہ

کھائیں۔ سات دن میں یورک ایسڈ کی وجہ سے ہونے والا جوڑوں کا درد ٹھیک ہو جائے گا۔2. کلونجی 50 گرام، چھلکا اسپغول 50 گرام، شہد 100گرام۔ کلونجی پیس کر چھلکا اور پاؤڈر کلونجی شہد میں ملاکر ایک چمچ ہر کھانے کے بعد یا نہار منہ بھی لیں۔ جوڑوں کا پرانا درد ہو، ورم ہو، اٹھنا بیٹھنا مشکل ہو، ڈاکٹروں کا اصرارہو کہ نئے گھٹنے ڈالیں گے، وہ سوفیصد بہتر ہوں گے اور ڈاکٹری دوائی بھی چھوٹ جائے گی۔3. ہلدی اور کچور ۵۰، ۵۰ گرام لے کر پیس لیں۔ صبح، دوپہر، شام، ایک کپ نیم گرم دودھ میں آدھی چمچ سفوف اور ایک چمچ دیسی گھی ڈال کر پی لیں۔4. روزانہ ایک چمچ شہد میں آدھی چمچ دار چینی سفوف ملا کر چاٹ لیں۔5. کسی بھی کھجور کی گٹھلیوں کا باریک سفوف تیار کر کے اس کا ایک چمچ صبح و شام ہمراہ نیم گرم دودھ لیں۔ یہ جوڑوں کے پرانے درد، دل کے بند والو، کمر درد، گردے مثانے، پتے کی پتھری، خواتین اور مردوں کے امراض اور جسمانی کمزوری کیلئے مفید ہے۔6. سرسوں کا خالص تیل اور پیاز کا جوس ملا کر جوڑوں پر مالش کریں۔ معجزانہ تاثیر رکھتا ہے۔7. ایک چمچ سرکہ سیب، دو چمچ شہد اور نصف چھوٹا چمچ کلونجی کا تیل ملا کر دن صبح شام لیں۔ تلوں کے تیل سے

جوڑوں پر مالش بھی کریں۔8. میتھی، سونٹھ، ہلدی، ہر ایک سو گرام لے کر سفوف بنائیں، اور آدھی چمچ صبح و شام نیم گرم پانی سے لیں۔9. سبز الائچی ۶عدد، پودینہ کے پتے ۱۶ عدد، ادرک کے چھوٹے ٹکڑے ۱۰ گرام، سونف چھوٹی چمچ، آٹھ کپ پانی میں اتنا ابالیں کہ ۶ کپ رہ جائے۔ ایک ایک کپ صبح دوپہر شام پی کر دو دن میں ختم کریں اور اسی طرح پھر تیار کریں۔ دو سے
تین ماہ تک اسی طرح استعمال کریں۔10. گوند کیکر 100 گرام، گوند کتیرا 100 گرام، اسگندھ ناگوری 100 گرام۔ تینوں ہموزن لیں اور باریک پیس لیں کر مکس کر لیں اور روزانہ ایک چمچ صبح و شام دودھ یا پانی کے ساتھ مستقل تین ماہ تک لیں۔ گھٹنوں ، مہروں ، جوڑوں اور کمرکے درد کیلئے بہترین نسخہ ہے جسے ہر کوئی استعمال کر سکتا ہے۔ بوڑھے حضرات کےلئ بھی بہترین چیز ہے۔ اس کے ساتھ دن میں ایک بار روغن مالکنگنی، روغن اذراقی یا روغن سورنجاں کی مالش بھی کر لیا کریں۔11. خولنجان5 تولہ، سنائے مکی5 تولہ، زنجبیل 5 تولہ، سورنجاں شیریں 3 تولہ، کھانڈ سفید6تولہ۔ تمام اشیاءکو صاف کرکے باریک پیس لیں اور کپڑچھان کرکے باہم ملا کر رکھ لیں۔ ایک ماشہ روزانہ صبح دوپہر رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ نیم گرم دودھ پندرہ سے بیس دن لگاتار استعمال کریں۔12. یورک ایسڈ اور دردسے نجا ت کیلئے سونف ،ملٹھی اور سورنجاں شر یں کو ہموزن سفوف بنا کر صبح ،دوپہر، شام ایک چھوٹا چمچ نیم گرم دودھ سےلیں۔13. گوند کیکر ۲۵۰ گرام، گوند کتیرہ ۱۰۰ گرام باریک پیس کر دیسی گھی میں بھون کر ایک چمچ نیم گرم دودھ میں حل کر کے کھانے کے دو گھنٹے بعد پئیں۔14. ایک عدد گاجر، دو عدد اجمود کی شاخیں، ایک کپ انناس کے ٹکڑے، آدھا لیموں، بلینڈ کر کے پی لیں۔15. سناء مکی، لاجونتی، سونٹھ، کلونجی، ہموزن پیس کر شہد ملا کر چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ ایک گولی صبح اور رات ہمراہ نیم گرم دودھ لیں۔16. عقرقرحا ،

سونٹھ ہموزن پیس کر شہد ملا کر ایک رتی کے برابر گولیاں بنا کر رات کو سوتے وقت ایک گولی ہمراہ نیم گرم دودھ لیں۔17. کلونجی ۵۰ گرام، سونٹھ ۴۰ گرام، سورنجاں ۳۰ گرام، سونف ۲۰ گرام، کا سفوف بنا کر ۲ گرام صبح اور شام بعد غذا ۱۵ منٹ بعد نیم گرم پانی سے لیں۔18. سونٹھ ایک چھٹانک کو باریک پیس کر چار بڑے چمچ دیسی گھی میں ہلکا براؤن کریں۔ اس میں کالی مرچ تین عدد پیس لیں اور پسی ہوئی دار چینی ملا کر تین منٹ تک ہلاتے رہیں اور چولہا بند کر دیں۔ اس مرکب کا ایک بڑا چمچ ہر کھانے کے بعد نیم گرم دودھ کے ساتھ کھائیں۔19. سبزچائے، کیلا، سامن مچھلی، بلوبیری اور مالٹے یا سنترے کا رس جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔20. لونگ، سہاگہ ہموزن لے کر گھیکوار کے گودے میں کھرل کرکے ایک رتی کے برابر گولیاں بنائیں۔ رات کو ۴ گولیاں ہمراہ نیم گرم دودھ لیں۔21. نوشادر ۱۰گرام، صبن دیسی ۲۰گرام، خالص تارپین کا تیل ۲۵گرام لیں۔ صابن اور نوشادر کو الگ الگ پیس لیں اور پھر ایک کپ تیز گرم پانی ڈال کر اچھی طرح گھوٹ کر حل کریں۔ پھر روغن تارپین ملا لیں۔ اس سے روزانہ ایک یا دو بار مالش کریں۔22. سُملو کی ٹہنیوں کو جوش دے کر پینے سے پسینہ اور دست آتے ہیں اور جوڑوں کا درد رفع ہو جاتا ہے۔ جوڑوں کے ہر قسم کے درد، گنٹھیا اور بولی تیزاب (یورک ایسڈ) سے نجات پانے کے لئے، سملو ۳ ماشہ کا ایک ٹکڑا رات کو ایک پیالی پانی میں بھگو دیں، صبح ناشتہ سے آدھ گھنٹہ پہلےیہ پانی پی لیں۔ پھرپیالی میں مزید پانی ڈال دیں۔ اسے نماز عصر کے بعد پی لیں۔ اب بوٹی ضائع کر دیں اور رات کو نئی بوٹی پانی میں بھگوئیں۔23. آر ایچ فیکٹر پوزیٹو ہو تو ۵۰۰گرام گائے کا گھی آگ پر گرم کریں اور اس میں آک کا دودھ ۲۵۰گرام اور لہسن کی پوتھیاں ۴ عدد ڈال کر جلا لیں۔ اس تیل کو روزانہ ایک بار سارے جسم پر مالش کریں اور پھر جسم کو گرم کپڑے سے لپیٹ کر پسینہ لیں۔جب بھی کوی دوا کھایا کریں اس پر سورت فاتحہ ایک بار پڑھ کر دم کر لیا کریں اللہ برکت ڈال دیتا ہے۔ تو اسی کیساتھ امید کرتے ہیں آپکو ہماری آج کی یہ پوسٹ پسند آئی ہوگی تو ہماری پوسٹ کو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کیساتھ لازمی شئیر بھی کیجئے گا ۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونا سستا ہوگیا

معاملہ نیا رُخ اختیار کر گیا! جب دونوں وہاں پہنچے تو پھر کیا ہوا؟ تہلکہ خیز انکشافات