in

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے انتہائی شرمناک حرکت کر ڈالی، پوری دنیا سے تنقید

شارجہ (نیوز ڈیسک) بھارتیوں نے پاکستان دشمنی میں انتہا کردی، اب اُنہیں پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر بھی بری لگنے لگیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اور سابق کپتان سارو گنگولی نے ایک بار پھر تعصب کا مظاہرہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گنگولی نے گزشتہ روز شارجہ اسٹیڈیم کا دورہ کیا

اور اسٹیڈیم میں لی گئیں تصاویر انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیں۔ گنگولی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے پشت پر لگی پاکستانی کھلاڑیوں کی تصویر کو دھندلا کردیا، دھندلی کی گئی تصویر شارجہ کپ 2003 کی فاتح پاکستان ٹیم کی ہے۔ گنگولی نے آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل انتظامات دیکھنے کے لیے شارجہ اسٹیڈیم پہنچے تھے، گروپ فوٹو بنوانے کے دوران گنگولی کے عقب میں پاکستانی لیجنڈ کھلاڑی جاوید میانداد، سابق وکٹ کیپر راشد لطیف، سابق کپتان مصباح الحق اور سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا کی تصاویر موجود تھی جسے انہوں نے دھندلا کردیا۔ گنگولی کے اس طرز عمل پر مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا، مداحوں نے لکھا کہ گنگولی کا یہ عمل اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں شارجہ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آتی تھیں، شارجہ کا میدان سچن ٹنڈولکر، سنتھ جے سوریا، شین وارن، وسیم اکرم ودیگر کرکٹرز کے لیے یادگار رہا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی تناؤ بڑھنے کے بعد سے باہمی سیریز نہیں کھیلی گئی، آخری بار دونوں ٹیمیں 2013 میں مدمقابل آئی تھیں جبکہ آئی سی سی ایونٹس میں شائقین کو پاک بھارت مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ چند روز قبل چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ بھارت سے باہمی سیریز کے لیے اب مزید بات نہیں ہوگی، آئی پی ایل میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے لیے بات نہیں کریں گے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سعودی خواتین کے لیے نئی شرائط

سخت ترین سزا کا امکان، جرم میں کئی بھارتی سفارتکاروں کو جرمنی سے نکال دیا گیا