اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز اپوزیشن کی اے پی سی منعقد ہوئی جس کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کی تھی ، اس کانفرنس میں تمام بڑی اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا تھا۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف ، نائب صدر مریم نواز اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ان ناموں میں شامل تھے جو اے پی سی میں سرگرم شریک تھے۔نواز شریف کی تقریر کے علاوہ ، ایک اور چیز جس نے عوام کی توجہ حاصل کی ،وہ مریم نواز کی ڈریسنگ تھی۔خاص طور پر ان کے جوتے،مریم نواز نے ایک خوبصورت سبز رنگ کا جوتا پہن رکھا تھا ،جو ان پر خوب جچ رہا تھا، یہ جوتے منولو بلہینک کمپنی کے ہیںجو کہ ایک اعلیٰ درجے کی کمپنی ہے اور اپنی پرتعیش ایڑیوں کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے۔کمپنی کے مطابق اس کی قیمت 1315 ڈالر ہے یعنی217,701 پاکستانی روپے،واضح رہے اس کمپنی کے مالک منولو بلہینک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دنیا کے بہترین جوتی ڈیزائنرز میں سے ایک ہیں۔