لاہور (نیوز ڈیسک) موٹر وے پر خاتون سے اجتماعی بد فعلی کے کیس میں اہم پیشرفت۔ مرکزی ملزم عابد علی کے ساتھی وقار الحسن کو اس کے والد نے پیش کیا۔ ملزم عابد کا ساتھی وقار الحسن خود ماڈل ٹاؤن سی آئی اے میں پیش ہو گیا۔ وقار الحسن نے بیان میں کہا کہ
میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ سیالکوٹ واقعہ کا مرکزی ملزم عابد علی تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا۔پولیس ذرائع کے مطابق وقار الحسن کارشتہ دار عباس مشتبہ طور پر کیس میں ملوث ہے.خاندانی ذرائع کے مطابق عباس کوبھی پولیس کے سامنے پیش کیے جانے کا امکان ہے.