in

یوں بیٹھنے سے مردوں کی مردانہ کمزوری دور ہوجاتی ہے‘ ماہرین نے مردوں کوایک زبردست طریقہ بتادیا

لندن(نیوص ڈیسک) مردانہ کمزوری کا شکار مرد الٹی سیدھی ادویات استعمال کرکے گردوں سے ہاتھ تو دھو بیٹھتے ہیں لیکن مرض سے افاقہ نہیں ہوتا۔ اب ماہرین نے یوگا کے کچھ ایسے آسن بتا دیئے ہیں جو مردانہ کمزوری کے علاج کا بہترین نسخہ ہیں اور ان کا کوئی مضر اثر بھی نہیں ہوتا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے ’شری دھرم استھالا منجون تھیشور کالج آف

آیوروید اینڈ ہسپتال‘ کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ”یوگا کے پانچ آسن ایسے ہیں جو مردانہ کمزوری دور کرنے میں اکسیر کا درجہ رکھتے ہیں۔ ان میں آردھا ماتسیندر آسن، سِدھ آسن، گردوآسن، پون مکت آسن اور شیو آسن شامل ہیں۔“تحقیق کاروں کی ٹیم کے سربراہ ڈینیئل ببنز کا کہنا تھا کہ ”زیادہ تر جنسی مسائل کاتعلق جسم اور دماغ سے ہوتا ہے۔ اعتماد کی کمی، ذہنی دباﺅ، تھکاوٹ اس کی بڑی وجوہات ہوتی ہیں تاہم بسااوقات کوئی جسمانی مسئلہ ہو سکتا ہے۔یہ آسن مردوں کو بااعتماد بناتے، انہیں ذہنی دباﺅ سے نجات دلاتے اور تھکاوٹ کا خاتمہ کرتے ہیں۔ ہماری تحقیق میں شامل24سے 60سال کے 65مردوں نے 12ہفتے تک یوگا کے یہ آسن کیے اور اس عرصے میں ان کی جنسی کمزوری کی شکایات رفع ہو گئیں۔“ ذیل میں ان آسنوں کی بالترتیب تصاویر دی جا رہی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی یہ آسن کر سکتے ہیں اور اس کمزوری سے نجات پا سکتے ہیں۔ تاہم تصاویر کو غور سے دیکھ کر آسن کریں اور ہاتھوں اور پیروں کے رخ، ٹانگوں اور بازوﺅں کے باہم فاصلے وغیرہ کو مدنظر رکھیں۔ماہرین نے یہ آسن ایک سے پانچ تک اسی ترتیب میں کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہم سڑکیں نہیں نسلیں بنانے آ ئیں ہیں۔۔۔!!! وفاقی حکومت نےاگلے چھ ماہ فیسوں کے بارے بڑی خوشخبری دے دی

پاک چین دوستی زندہ باد : چین کی سرحدیں 14 ممالک کے ساتھ ملتی ہیں ، ان میں واحد پاکستان ہے جسکے ساتھ اسکا کبھی جھگڑا نہیں ہوا ، مگر کیوں ؟ سی پیک اور گوادر کے تناظر میں ایک معلوماتی تحریر