in

واہ لاڈو رانی واہ : ابوظہبی کے حکمران کی طرف سے مریم نواز کو دی جانیوالی بیش قیمت گھڑی مریم نواز کتنے پیسے دے کر گھر لے گئیں ؟ ارشاد بھٹی نے شریف خاندان کے پلے کچھ بھی نہ چھوڑا ، تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (نیوز ڈیسک) جیسے یہ آپ کے علم میں کہ توشہ خانہ یا تحفہ خانہ میں اپنے حکمرانوں کو باہر کے سربراہوں سے ملے تحفے جمع کروائے جاتے ہیں، ویسے ہی آپ کے علم میں یہ بھی ہوگا کہ حریص حکمران طبقے نے ایسا قانون بنا رکھا کہ ان تحفوں کو اونے پونے داموں خرید کر

نامور کالم نگار ارشاد بھٹی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گھر لے جا سکیں، آج اسی مضحکہ خیز قانون کی آڑ میں لٹ مار کی چند جھکیاں حاضرِخدمت، دیکھئے، حادثاً، اتفاقاً بڑے عہدوں پر پہنچے لوگ کیسے چھوٹی وارداتیں ڈالتے ہیں، یاد رہے یہ چند جھلکیاں، ورنہ توشہ خانہ پر تو ایک کتاب لکھی جا سکے۔بات نواز شریف سے شروع کرتے ہیں، 1997، وزیراعظم نواز شریف ترکمانستانی وفد کا دیا 4بائی دو فٹ سائز کا کارپٹ 50روپے ادا کرکے گھر لے گئے، 1997، قطر کے ولی عہد کا دیا بریف کیس نواز شریف 875روپے ادا کرکے لے گئے، 1999، سعودی عرب سے ملنے والی ساڑھے 42لاکھ کی مرسڈیز گاڑی میاں صاحب 6لاکھ 36ہزار میں لے اُڑے، 1999، سعودی حکومت کا دی ایک لاکھ 5ہزار کا تحفہ میاں صاحب سوا 14ہزار میں گھر لے گئے، ابوظہبی حکمراں نے نواز شریف، کلثوم نواز، مریم نواز کو تین قیمتی گھڑیاں تحفے میں دیں، نواز شریف، کلثوم نواز کی گھڑیاں تو توشہ خانہ میں جمع کروا دی گئیں مگر مریم نواز تحفے میں ملنے والی 3لاکھ کی گھڑی 45ہزار میں لے گئیں، یہاں یہ بتاتا چلوں۔ان تحفوں کی اصل قیمت تو بہت زیادہ ہوتی ہے، اپنے سرکاری بابو مطلب ایک بیوروکریٹ ٹیم پہلے ان تحفوں کی من مرضی کی قیمت لگاتی ہے اور پھر اس قیمت کا کچھ فیصد ادا کرکے حکمراں وہ تحفہ گھر لے جاتے ہیں، مثال کے طور پر ابو ظہبی حکمران کی طرف سے ملی گھڑی 10لاکھ سے زیادہ مالیت کی تھی مگر اپنی بیوروکریٹ ٹیم نے اسکی قیمت 3لاکھ لگائی اور مریم نواز یہ گھڑی 45ہزار میں لے گئیں۔

اب بات پاکستان، دبئی، لندن میں ذاتی گھروں اور اس وقت 4ملکوں کے مشیر شوکت عزیز کی، موصوف ہمیشہ یہی بتاتے رہے کہ میں تو وہ وزیراعظم جو تنخواہ بھی نہیں لیتا مگر یہ 26کروڑ کے 11سو تحفوں کی ساڑھے 7کروڑ قیمت لگوا کر صرف ڈھائی کروڑ میں یہ سب تحفے لے اُڑے، کیسے، ایسے، شوکت عزیز گورنر نیپال کا دیا اسکارف 25روپے میں گھر لے گئے، شہزادہ چارلس، انکی اہلیہ کا دیا جیولری بکس 2ہزار روپے ادا کرکے لے گئے، ٹونی بلیئر، ان کی اہلیہ کا تحفے میں دیا ہینڈ بیگ شوکت عزیز 3سو روپے میں لے گئے، چینی وزیراعظم کی جانب سے تحفے میں ملنے والے پانڈے کو 15سو روپے میں لے گئے، چینی حکمراں کے دیے جیولری بکس کو ساڑھے 6ہزار ادا کرکے گھر لے گئے۔بنگلہ دیشی وزیراعظم کا دیا موتیوں کا ہار 5ہزار میں لے گئے، سری لنکن وزیراعظم کا دیا نیکلس شوکت عزیز 5ہزار میں لے گئے، بحرین کے ولی عہد سے ملی تلوار شوکت عزیز 9ہزار میں لے اُڑے، شوکت عزیز نے سونے کی انگوٹھیاں، درجن بھر نیکلس، 18قیراط سونے کے زیورات، طلائی سکوں، موتیوں سے لیکر ٹائیوں، بنیانوں، جرابوں اور حتیٰ کہ نیکریں تک نہ چھوڑیں، اب ایک جھلک وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی، سعودی بادشاہ نے 2011میں 18لاکھ کی گھڑی، سونے کا پین، خنجر، کف لنکس تحفے میں دیے، گیلانی صاحب یہ سب سامان 2لاکھ 83ہزار میں لے گئے۔گیلانی صاحب کی اہلیہ 22لاکھ کا جیولری سیٹ 3لاکھ میں گھر لے گئیں، اب بات آصف زرداری کی، 2009، صدر زرداری کو معمر قذافی نے 2کروڑ 73لاکھ کی بی ایم ڈبلیو گاڑی تحفے میں دی، زرداری صاحب 41لاکھ میں یہ گاڑ ی لے گئے، 2009، یو اے ای کے ولی عہد کی طرف سے تحفے میں ملنے والی پونے گیارہ کروڑ کی لیکسز گاڑی ایک کروڑ 61لاکھ میں لے اڑے، زرداری صاحب نے صرف 3گاڑیوں میں ہی 11کروڑ بچا ئے۔اب آجائیں، صدر پرویز مشرف پر، موصوف پونے 4کروڑ کے تحفے 55لاکھ میں لے گئے، 2002،امریکی صدر نے لیدر بیگ تحفے میں دیا، 18سو قیمت لگی، مفت گھر لے گئے، 2002، امریکی صدر نے جیولری بکس تحفے میں دیا، 15سو قیمت لگی، مفت گھر لے گئے، ترکمانستان کے صدر نے پاکٹ واچ، کارپٹ تحفے میں دیے، 75روپے میں گھر لے گئے، 2007، بیگم پرویز مشرف کو سعودی حکمراں نے ساڑھے 37لاکھ کا جیولری سیٹ دیا، یہ 5لاکھ 80ہزار ادا کر کے لے گئے، سعودی حکمراں نے ہی بیگم صاحبہ کو ایک کروڑ 52لاکھ کا جیولری سیٹ، نیکلس، بریسلٹ تحفے میں دیے، یہ سوا 22لاکھ میں سب کچھ لے گئے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سوشل میڈیا پر اے پی سی کیساتھ ساتھ مریم نواز کے جوتوں کے چرچے جوتے کی قیمت نے عوام کو حیران و پریشان کردیا –

شریف خاندان کو زبردست جھٹکا،شریفوں کی ملکیتی العریبیہ، رمضان، شریف فیڈ اور ڈیری ملز کے بارے آنے والی خبر نے پورے خاندان پر بجلیاں گرادیں