اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو ملازمتوں میں آسانی فراہم کرنے کیلئے نیشنل جاب پورٹل کا اجراء کر دیا گیا، پورٹل پر وفاقی و صوبائی اداروں میں خالی اسامیوں کی تفصیلات دستیاب ہوں گی، شہری ملازمتوں اور خالی اسامیوں کے حوالے سے معلومات جاب پورٹل سے حاصل کر سکیں گے۔نجی ٹی وی کے
مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ملازمتوں کے حصول کیلئے نیشنل جاب پورٹل قائم کر دیا گیاہے، جاب پورٹل پر پہلے مرحلے میں وفاقی اداروں اور دوسرے مرحلے میں صوبائی اداروں میں خالی آسامیوں کی تفصیلات دستیاب ہونگی ۔ وفاقی محکمے جاب پورٹل پر آسامیاں مشتہر کریں گے جبکہ شہری ملازمتوں سے متعلق آن لائن معلومات حاصل کر کے گھر بیٹھے اپلائی کر سکیں گے۔ جاب پورٹل وزارت انفارمیشن ٹیکنالوحی کے ذیلی ادارے این آئی ٹی پی نے تیار کیاہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ جاب پورٹل پر شہریوں کو مصدقہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔