لاہور(نیوز ڈیسک) ملزم عابد ولد اکبر علی کی والد کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عابد کے والد اکبر علی کا کہنا ہے کہ انکا بیٹا شیخوپورہ روڈ پر قلعہ ستار شاہ میں رہائش پذیر تھا، عابد علی شادی شدہ ہے اور اکی ایک بیٹی بھی ہے، عابد نے
کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی، اکبر علی کی جانب سے اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ انکا بیٹا 2 روز قبل شام 6 بجے میرے گھر چھانگا مانگا اچانک آگیا تھا، ایک رات گزارے کے بعد اگلے دن وہ میرے گھر سے روانہ ہوگیا، عابد نے صرف تیسری جماعت تک تعلیم حاصل کر رکھی ہے اگر وہ اس گھناؤنے فیل میں ملوث ہے تو بیشک اسے گولی مار دی جائے۔ یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ کریمنل ڈیٹا بیس میں عابد علی 2013ء سے موجود ہے، ملزم عابد علی کوتاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی کی جانب سے چھاپے مارےجارہے ہیں۔دوسری جانب انحہ موٹروے، دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ چینل فائیو کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے سانحہ موٹر وے میں ملوث دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع یہ بھی کہہ رہے کہ آج شام حکومت کی جانب سے اہم پریس کانفرنس کی جائے گی اور اس میں سانحہ موٹر وے کے ملزمان کے حوالے سے اہم اعلان کیا جائے گا ، یہ پریس کانفرنس وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور آئی جی پنجاب کریں گے۔ ۔ یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ قانون نافذذ کرنے والے اداروں کے ہتھے پہلے ہی ایک ملزم قانون کے ہتھے چڑھ چکا ہے، جس کا ڈی این اے بھی متاثرہ خاتون سے میچ کر چکا ہے، عابد ولد اکبر علی کا تعلق بہاولپور کے علاقے فورٹ عباس سے ہے، عابد نے سال 2013 میں دوران ڈکیتی ایک خاتون اور اسکی بیٹی کی عزت لوٹ لی تھی، ملزم کے ساتھ اس وقت اسکے 4 ساتھی بھی موجود تھے، اس واقعہ کے بعد چھ مہینوں تک اس کیس کی سماعت کی گئی تاہم بعد میں ملزمان نے مدعیوں پر دباؤ ڈال کر صلح کر لی یوں پھر یہ معاملہ ختم ہوگیا، بدنامی کی وجہ سسے متاثرہ خاندان نے علاقہ چھوڑ دیا، جس کے بعد اہلیان علاقہ نے دباو ڈالا جس کے بعد عباد اور اسکے خاندان نے فورٹ عباس کا علاقہ چھوڑ دیا تھا، عابد کا تعلق اتنے درندہ صفت خاندان سے ہے کہ وہ لوگ کچھ عرصہ قبلل اپنی بہن کی بھی جان لے چکے ہیں،عابد کی ایک بیٹی بھی ہے اور اس نے پسند کی شادی کر رکھی ہے ۔ٰ